لاہور میں پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پتھراؤ، ہوائی فائرنگ،  20 گرفتار 

20 Sep, 2024 | 11:30 PM

اسرار خان:  گلبرگ کے علاقہ میں پی ٹی آئی  کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا۔ پولیس کی مزید نفری آنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ 

پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کی شب پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے گلبرگ کے علاقہ میں ایک مارکیٹ میں بلا اطلاع، بلا اجازت کارنر میٹنگ کی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پی ٹی آئی کے وہاں موجود کارکنوں نے پہلے پولیس  اہلکاروں سے بدتمیزی کی، پھر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ پولیس اہلکاروں نے مزید نفری طلب کر لی، پولیس کی مزید گاڑیاں پہنچنے پر پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔ 

 پولیس نے پی ٹی آئی کے بیس سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ 

مزیدخبریں