حسنین ساجد: پی آئی اے روڈسے ملحقہ جوہر ٹاؤن سی بلاک میں سیوریج سسٹم خراب ہوچکا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا دشوار ہے
سی بلاک میں گٹر ابلنے اور سیوریج پانی گلیوں میں جمع ہونے علاقہ مکین پریشان ہیں ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ہے ۔ متعددبارشکایات کے باوجود سیوریج مسائل حل نہیں کئے جا رہے ۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے نوٹس لیکر سیوریج سسٹم ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
جوہر ٹاون سی بلاک میں سیوریج سسٹم خراب
20 Sep, 2024 | 11:25 PM