اسرائیل کا  ابراہیم عقیل سمیت حزب اللہ کے دس کمانڈروں کے قتل کا دعویٰ

20 Sep, 2024 | 11:03 PM

 سٹی42:  اسرائیل نے جمعہ کے روز  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک غیر معمولی فضائی حملہ میں حزب اللہ کے ایک سینئر فوجی اہلکار  ابراہم عقیل کو مارنے کی رسمی تصدیق کر دی۔  یروشلیم میں  اسرائیلی فوج کے ترجمان  ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے کہا کہ بیروت کے جنوبی ضلع دحیہ پر حملے میں حزب اللہ کی ایلیٹ رادوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے 10 دیگر کارکنان کو نشانہ بنایا گیا۔ 

 یہ لبنان کے دارالحکومت پر برسوں میں اس طرح کا سب سے مہلک حملہ تھا، لبنانی صحت کے حکام نے اس حملے میں کم از کم 12 افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

حزب اللہ نے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ابراہیم عقیل کے قتل کے دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے، اس واقعہ نے مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ شروع ہونے کے خدشات کو جنم دیا۔

اسرائیلی فوج نے پرہجوم شہری محلے پر حملے میں مبینہ طور پر مارے گئے دیگر کمانڈروں کی شناخت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی۔ لبنان کی وزارت صحت نے اس حملے کے حوالے سے بتایا  کہ کم از کم 12 افراد ہلاک اور 66 دیگر زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں