ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی  تولیدی صحت کانفرنس ،  زچگی کے دوران درپیش مسائل پر آگاہی دی گئی 

 انسانی  تولیدی صحت کانفرنس ،  زچگی کے دوران درپیش مسائل پر آگاہی دی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ سجاد : انسانی تولیدی صحت کے حوالے سے کانفرنس ہوئی ۔خواتین کو زچگی کے دوران درپیش مسائل بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ 

نجی ہوٹل  میں انسانی تولیدی صحت کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائےخواتین کو زچگی کے دوران درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔مولانا نقشبندی نے آبادی میں کنٹرول پر اسلامی تعلیمات سے روشنی ڈالی

لاہور بھر سے مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین نے بھر پور شرکت کی۔ سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی نے شرکت کی اور کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ تعلیم اور شعور کی کمی ہے۔کانفرنس میں پروفیسر راشد لطیف خان،ڈاکٹر شاہینہ آصف نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ انسانی تولیدی صحت کے حوالے سے صرف خواتین ہی نہیں ہر شخص کو آگاہی ہونی چاہیے۔