ثمرہ فاطمہ:چند رائے روڈ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ ایک ماہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ سے علاقہ مکینوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ علاقہ کی متعدد گلیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے انتظامیہ اور حکومت کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
چند رائے روڈ کے مکین انتظامیہ اور حکومت کے داد رسی کے منتظر ہیں ۔ بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ مکینوں نے حکومت اورانتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ایک ماہ سے گیس کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ان کا جینا محال کر دیا ہے۔ گیس کی عدم دستیابی پرگھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ بل ہزاروں میں آ رہے ہیں، ہم بچوں کے پیٹ پالیں یا بل ادا کریں۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا علاقہ کی سڑکیں بھی شدید خستہ حال ہیں، جس سے آئے روزحادثات ہورہے ہیں۔ انتظامیہ اور حکومت سے گزارش ہے گیس کی فراہمی کیساتھ ساتھ ہمیں بنیادی سہولیات بھی مہیا کی جائے۔