طیب سیف :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے ۔
بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسہ کا این اوسی ملنے کے بعد وڈیو پیغام جاری کیا، کہا کہ تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو لاہور جلسہ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے، این او سی جاری کرنے پر کرنے پر میں ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں ۔ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے ، تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں، کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں، تاکہ وقت پر سارا عمل ہو، یہ بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ سب کارکن جکسہ میں شرکت کریں ۔
انہوں نے کہا کہ میری لاہوریوں سے درخواست ،پنجاب کے عوام سے درخواست ہے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔