اسوہ فاطمہ: بھگت پورہ یثرب کالونی میں نالے کی حفاظتی دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ْ۔ علاقہ مکین انتظامیہ کی غفلت پر سراپا احتجاج، نالے کی دیوار کی مرمت کا مطالبہ کردیا۔
بھگت پورہ یثرب کالونی میں بہتے نالے کے گرد بنی حفاظتی دیوار گزشتہ ایک سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ رہائشی انتظامی غفلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ رہائشی کہتے ہیں گزشتہ سال بارشوں کے باعث دیوار ٹوٹی مگر اب تک مرمت نہ کی جاسکی ۔ دیوار ٹو ٹ جانے کے باعث حادثات کا خدشہ رہتا ہے۔انتظامیہ کو متعدد بار شکایات کیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ نالے کی دیوار کی فوری مرمت کی جائے۔