ابو بکر ارشاد: گجر پورہ جمعہ بازار کے قریب واقع فیملی پارک کی حالت ابتر ہے ۔پارک میں سیوریج کے گندے پانی نے قبضہ جما رکھا ہے ۔
پارک میں لگے جھولے اور بنچز بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں ۔ پارک میں سیوریج ملا پانی تعفن پیدا کر رہا ہے۔ مچھروں کی بہتات سے علاقےمیں ملیریا اور جلدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ گندگی کے ڈھیر بھی پارک میں موجود ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پارک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے ۔ اسی پارک میں منشیات کےعادی افراد کے زہر آلود دھوئیں اور لڑنے کی آوازیں آتی ہیں ۔انتظامیہ کوکئی باردرخواستیں جمع کراچکے ہیں مگرشنوائی نہیں ہورہی ، علاقے کے سیاست دان بھی اس طرف دوبارہ رخ نہیں کررہے ۔