افشاں رضوان :علامہ اقبال روڈ پر موجود عوامی پارک خستہ حالی کا شکار ہوچکاہے ۔ پارک میں گندگی کے ڈھیر ہیں اور جھولے بھی ٹوٹ چکے ہیں ،انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت پارک کی بدحالی ہے
پی ایچ اے انتظامیہ کی غفلت سےپارک کی حفاظتی دیوار بھی غائب ہوچکی ہے ۔ پارک کے جنگلے اور دروازہ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ پارک میں جھولے نہ ہونے سے تفریحی سرگرمیاں متاثر ہوچکی ہیں ۔گھاس جھاڑیوں کا منظر پیش کررہی ہے اور پارک میں آنے والوں کے لیے لگائے گئے بینچز بھی ٹوٹ چکے ہیں ۔پارک صفائی ستھرائی کے بھی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے کچرا کنڈی کا منظر پیش کررہا ہے ۔ پارک میں بچوں کی بجائے منشیات کے عادی افراد نظر آتے ہیں ۔ علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پارک کی سہولت انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے چھن رہی ہے ۔ پی ایچ اے انتظامیہ پارک کو بحال کرکے بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں مدد کرے