لاہوریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، ذیشان ملک کی ہدایت 

20 Sep, 2024 | 07:46 PM

راؤ دلشاد:  پنجاب کی وزیراعلیٰ کےمعاون خصوصی ذیشان ملک نے لاہور کے شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے احکامات جاری  کر دیئے۔

مریم نواز کے معاونِ خصوصی ذیشان ملک نے جمعہ کے روز کئی اسسٹنٹ کمشنرزسےملاقات کی۔ ان سے ملنے والوں میںلاہور کے اے سی سٹی رائے بابر علی ،اے سی نشتر ٹاؤن سلیم آسی،  اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف اور اے سی شالیمار انعم فاطمہ شامل تھے۔
اسسٹنٹ کمشنرز  نے وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی کو لاوہر کے  عوام کودی جانے والی شہری سہولیات کے متعلق  بریفنگز دیں۔  ذیشان ملک نے  کہا کہ لاہورکےباسیوں کیلئے ہرممکن سہولیات مہیا کریں گے۔

ذیشان ملک نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شہریوں کوپانی کی مسلسل فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال  کو بھی  بہتر بنائیں۔

مزیدخبریں