سکھر ؛ لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد ڈوب گئے

20 Sep, 2024 | 07:35 PM

ویب ڈیسک : سکھر کے علاقے قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گرگیا، حادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد ڈوب گئے۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی ، ڈوبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ۔ ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور ایک بچے کی لعشیں نکالی گئی ہیں، دیگر افراد کی تلاش جاری ہے ۔ 

علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ لوڈر رکشہ میں سوار ایک ہی گھر کے افراد  شادی کی تقریب میں جارہے تھے۔

مزیدخبریں