سٹی42: اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں راکٹ لانچرز کو لوڈڈ حالت میں تباہ کرنے کی اطلاع کے ساتھ ان لانچرز کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز بھی ریلیز کر دیں۔ ان ویڈیوز مین متعدد مقامات پر زمین پر موجود تنصیبات کے بمباری یا میزائل لگنے سے تباہ ہونے کے بعد بڑے دھماکے کے ساتھ آگ لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسرائیل کی فوج نے جمعرات کو پورے جنوبی لبنان میں درجنوں حملے کیے، جن کے متعلق لبنانی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے شدید بمباری تھی۔
اسرائیل کی فوج نے کہا کہ لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل پر فوری حملوں کے لیے تیار تھے مجموعی طور پر لانچروں میں تقریباً 1000 لانچ بیرل شامل تھے۔
فوج کے مطابق، جنوبی لبنان کے کئی علاقوں میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی کئی عمارتوں اور ہتھیاروں کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔