الیکشن کمیشن پاکستان ہمارے ایم این ایز کا آج ہی نوٹیفکیشن جاری کرے، بیرسٹر  گوہر 

20 Sep, 2024 | 07:28 PM

طیب سیف : چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر  گوہر  نے 38 ارکان قومی اسمبلی کا فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ 

 بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو واضع کردیا تھا, سارا ابہام ختم ہوگیا۔ الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، عمل یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان ہمارے ایم این ایز کا آج ہی نوٹیفکیشن جاری کرے، الیکشن کمیشن کے پاس 38 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن روکنے کا کوئی آئینی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 39 کا ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، 25 اپریل کے وقت صورتحال مختلف تھی، اب عدالت کا نیا حکم آجکا ہے ۔ 

مزیدخبریں