کالج روڈ اور لیاقت چوک پرٹریفک روانی بہتر بنانے کے احکامات

20 Sep, 2024 | 06:59 PM

 درنایاب:ڈی جی ایل ڈی اے نے کالج روڈ اور لیاقت چوک پر ٹریفک روانی  بہتر بنانے کے لیے ٹیپا کو اہم ہدایات دے دیں 

 کالج روڈ اور لیاقت چوک سبزہ زار پر ٹریفک روانی و سگنلز کےلیے ڈی جی ایل ڈی اے  نے دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو، اڈا پلاٹ، غازی چوک اور کھوکھر چوک کالج روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پائن ایونیو پر یو ٹرن کی امپروومنٹ کے لیے ٹیپا کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے غازی چوک اور کھوکھر چوک کالج روڈ کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے سموگ اور ٹریفک جام کا باعث بننے والے پوائنٹس پر مجوزہ اقدامات بارے بریفنگ دی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ شہر میں سموگ اور ٹریفک جام کا باعث بننے والے سترہ پوائنٹس پر ٹیپا اقدامات کرے گا۔پہلے مرحلے میں غازی چوک، کھوکھر چوک کالج روڈ اور لیاقت چوک سبزہ زار پر چوک اور سگنلز کو بہتر کیا جائے۔ٹیپا ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے پہلے مرحلہ میں ان تین پوائنٹس پر اقدامات کر رہا ہے۔ٹریفک سگنلز، ٹرنز، چوک سمیت مکمل جیومیٹری کو بہتر کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں