ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب؛ قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان

سعودی عرب؛ قومی دن پر ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر حکومت نے ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

 سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 22 اور 23 ستمبر بروز اتوار اور پیر کو قومی دن روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، حکومت کی جانب سے ان 2 دنوں کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تعطیلات کا اعلان انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے کیا، تعطیلات سرکاری محکموں سمیت نجی اداروں میں بھی ہوں گی۔

 خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ دو روزہ ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس طرح 20 اور 21 ستمبر (بروز جمعہ اور ہفتہ) کو ہفتہ وار چھٹیاں جبکہ 22 اور 23 ستمبر کو قومی دن کی تعطیلات ہونے سے ایک ساتھ 4 چھٹیاں ملیں گی۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔