26 سے یکم تک بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

20 Sep, 2024 | 06:38 PM

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 26 ستمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا ، اس کے علاوہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی/وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی ۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران چترال، دیر ، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرو، مردان سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی، مری، گلیات، تلہ گنگ، جہلم ،منڈی بہا الدین، گجرانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ 26 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ میرپور تھرپارکر،عمر کوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہےکہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں