ارباز خان : مہنگائی کے دور میں شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہونے لگے، شفیق آباد بند روڈ میں نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہونے سے مشکلات کا سامنا ہونے لگا، ٹونٹیاں غائب ہوگئیں، گندگی کے بھی انبار لگ گئے
شفیق آباد بند روڈ میں نصب فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے غیر فعال ہو گیا۔ فلٹریشن پلانٹ میں نلکے غائب ہیں جبکہ گندگی کے بھی انبار لگ گئے۔اہل علاقہ پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہو گئے۔ علاقہ مکین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔شہری نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ مہنگائی کے دور میں انتظامیہ پانی جیسی سہولت بھی فراہم نہیں کر سکی۔