تحریک فساد جلسے سے قبل ہی بکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، عظمی بخاری

20 Sep, 2024 | 05:51 PM

راؤ دلشاد : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد جلسے سے قبل ہی بکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ۔

عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ راستے بند کرنے، کنٹینر لگانے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کا پروپگنڈے مت کریں،  اگر ان کو جلسے کے لیے پنجاب سے لوگ نہیں مل رہے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔  کسی کو روکا گیا ہے نہ ہی روکا جائے گا ۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک فساد نے جلسہ کرنا ہے تو اپنی ہمت پر اور دم پر کرنا ہے، پروپگنڈہ کرکے اور افوائیں پھیلا کر ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ بند کریں ۔ 

مزیدخبریں