ابوبکر ارشاد: بند روڈ کے مکینوں نے لیسکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا ۔ مقامی شہری کا کرنٹ لگنے سے اسی فیصد جسم جھلس گیا۔
بند روڈ ڈبل سٹرک آبادی میں افسوسناک واقعہ صبح نو بجے پیش آیا، علاقہ مکینوں کے مطابق آبادی میں بجلی کے ہائی وولٹیج تاریں موجود ہیں۔ جس کے سبب ایک شہری کا کرنٹ لگنے سے اسی فیصد جسم جھلس گیا، جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
، مکینوں کا لیسکو انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ اور سیاسی قیادت کو متعدد بار تحریری طور پر شکایات درج کروائی ہیں، مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے شہری کی جان بچ گئی، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، کسی ناخوشگوار واقعہ کا انتظار کرنے کی بجائے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے بجلی کی تاروں کو سمیٹا جائے۔