کنجوس مارک زکر برگ نے بہت قیمتی گھڑی کیوں خرید لی، وجہ سامنے آ گئی

20 Sep, 2024 | 05:32 PM

(ویب ڈیسک)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیرترین افراد میں سے ایک ہیں  اوروہ 198 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے مالک ہیں۔انہوں نے ایسی گھڑی خریدی ہے جو سال میں صرف 5 گھڑیاں ہی تیار ہوتی ہیں ۔

  مارک زکر برگ نے ایک ایسی گھڑی خریدی ہے جس کے چرچے  ہرطرف ہیں ۔ حال ہی میں مارک زکربرگ نے ایک نئی گھڑی DB25 Starry Varius Aérolite  خریدی ہے ،ہر سال ایسی صرف 5 گھڑیاں ہی تیار کی جاتی ہیں،اس کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا ڈیزائن بھی  کہکشاں جیسا  ہے جبکہ اس پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہیں،اس کا اسٹریپ مگرمچھ کی کھال سے تیار کیا گیا ہے ۔ اس گھڑی کی واضح قیمت تومعلوم نہیں ہوسکی مگرایک اندازے کے  مطابق اس کی قیمت کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (7 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

مکیش انبانی  کے بیٹے اننت  امبانی  کی شادی پر  میٹا کے سی  ای او مارک زکر برگ اور  ان کی اہلیہ نے  اننت  امبانی کی گھڑی دیکھی اور حیران  رہ گئے تھے ۔ مارک زکر برگ  نے  کی اہلیہ نے اننت  امبانی سے  گھڑی  کا ماڈل  پوچھی اور اس گھڑی کی  تعریف کی ، انہوں نے کہا  کہ گھڑی بہت ہی لاجواب ہے تو  مارک  زکر برگ نے  اپنی  اہلیہ کو بتایا کہ میں  پہلے ہی اس گھڑی کی  تعریف کرچکا ہوں ۔

زکر برگ نے کہا کہ مجھے  گھڑیاں خریدنے کا شوق نہیں ہے مگر  یہ گھڑی دیکھ کر  حیران  ہوں کہ گھڑیاں اتنی  پیاری ہوتی ہیں ۔  مارک زکر کی  اہلیہ نے اننت  امبانی سے گھڑی کا ماڈل پوچھا  تو انہوں نے بتایا کہ یہ رچرڈ  مل کی ہے 

مزیدخبریں