جلسے کی اجازت دیدی گئی، این او سی کا انتظار ہے، پی ٹی آئی لیگل ٹیم

20 Sep, 2024 | 05:28 PM

بسام سلطان : پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کہا ہے کہ ہمیں جلسے کے لیے بتایا گیا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے ۔ 

پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہمیں جلسے کے لیے بتایا گیا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے، جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر غور و فکر جاری ہے۔عدالتی وقت ختم ہوچکا ہے ہمیں بھی این او سی کا انتظار ہے۔ ہم آئیں ہیں اور جلسے کا این او سی لے کر جائیں گے۔ 

قبل ازیں پی ٹی آئی کی لگیکل ٹیم ڈی سی آفس پہنچی، جس کے بعد ڈی سی لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ڈی سی آفس پہنچے ۔

مزیدخبریں