ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درجنوں راکٹ لانچر تباہ ہونے کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی

Hizbullah rocket barrage, city42, Northern Israel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جمعرات کی شام سے رات گئے تک لبنان میں سو سے زائد راکٹ لانچر تباہ ہونے کے باوجود حزب اللہ نے آج جمعہ کے روز شمالی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی۔ راکٹوں کی بارش کے بعد اب تک ایک شہری کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسرائیل کے فوجی حکام نے اس راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ راکٹوں کے حملے کے الارم کئی علاقوں میں بجائے گئے۔ اسرائیلی حکام  جمعرات کے روز ہی شمالی اسرائیل کے مختلف سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو مسلسل کہتے رہے کہ وہ اپنی اپنی زیر زمین پناہ گاہوں سے زیادہ دور نہ رہیں۔ لبنان سے شمالی اسرائیل میں راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا گیا ہے، شمال کے علاقوں میں الارم فعال ہونے کے ساتھ ہی لوگ زیر زمین پناہ گاہوں میں چلے گئے۔ 

کچھ دیر پہلے، اسرائیل میں حکام نے شمالی علاقے میں راکٹ فائر کیے جانے کے بعد ایک شہری کے "معمولی" زخمی ہونے کی اطلاع دی۔

ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں، اسرائیلی پولیس نے مزید کہا کہ متعدد مقامات پر "متعدد راکٹ" گرے تھے اور فائر فائٹرز آگ بجھانے  کا کام کر رہے ہیں۔

حزب اللہ کا یہ راکٹ بیرج اٹیک  اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر وسیع فضائی حملے کیے تھے اور ان حملوں میں راکٹ لانچرز ور راکٹ کے ذخائر کو ہی نشانہ بنایا تھا۔ آئی ڈی ایف  نے کل بتایا تھا کہ اس کے جنگی طیاروں نے 100 سے زائد راکٹ لانچروں کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کے ایک ڈپو کو بھی نشانہ بنایا۔ 

اس حملے سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا تھا کہ "ہم جنگ کے ایک نئے مرحلے کے آغاز پر ہیں"۔

جمعرات کے روز ہی حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے گروپ کی طرف سے استعمال ہونے والے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کے بعد انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ۔

مواصلاتی آلات کے دھماکوں سے حزب اللہ کے  30 سے ​​زائد  کارکن ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اسے مشرق وسطیٰ میں ممکنہ کشیدگی پر تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج جمعہ کو بعد میں اس بحران پر بحث کرے گی۔