ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

20 Sep, 2024 | 05:23 PM

عابد چودھری : ٹک ٹاک کا جنون کا ایک اور جان لے گیا، لیاقت آباد میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ 

پولیس کے مطابق چار روز قبل گھر کے باہر کھڑے احمد نامی نوجوان کو آنکھ میں فائر لگا، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ احمد تین روز تک زندگی موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ 

پولیس  کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور زخمی کے بیان پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم عمیر زخمی احمد کا قریبی دوست نکلا ۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ احمد کے گھر کے باہر ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل گئی تھی ۔ 

پولیس نے عمیر کو گرفتار کر کے رائفل برآمد کر لی ۔ 

مزیدخبریں