ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت ، عدالت کا گرین بیلٹس پرجنریٹر یا کوئی سازو سامان نہ رکھنے کا حکم ، عدالت نے سکول ایجوکیشن کوسکول بسوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی،محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجازسمیت دیگرمحکموں کے نمائندے پیش ہوئے۔ ماحولیاتی کمیشن کے ممبران نےعدالتی احکامات پرعملدرآمدکی رپورٹ پیش کی، مختلف سوسائٹیز میں ریچارج ویلز کی تنصیب پر پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔عدالت نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو سکول بسوں کی خریداری یقینی بنانے اور پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جسٹس شاہد کریم نے کہا پہلے بڑے سکولوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پھرچھوٹے اداروں تک اس کا دائرہ کاربڑھایا جائے۔ عدالت نے سکولوں کو عدالت کےاحکامات پرعملدرآمد کیلئے30 نومبرتک کی مہلت دیدی، عدالت کی پنجاب حکومت کے لاءافسر کو آئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔
سموگ تدارک کیس کی سماعت ، عدالت کا گرین بیلٹس پرجنریٹر یا کوئی سازو سامان نہ رکھنے کا حکم
20 Sep, 2024 | 05:12 PM