پنجاب سے پانچ سینئیر پولیس افسروں کو بلوچستان بھیج دیا گیا

20 Sep, 2024 | 04:57 PM

علی ساہی:  پنجاب کے انسپکٹر جنرل  ٖاکٹر عثمان انور نے ہنجاب پولیس کے 5 اے ایس پیز کی خدمات بلوچستان حکومت کے  سپرد کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی آفس سے  سیکرٹری سروسز کو آگاہی کیلئے مراسلہ بجھوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی نے پنجاب پولیس مین خدمات انجام دینے والے پانچ سپرنٹنڈنٹ رینک کے افسروں کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی ہیں۔
جن افسران کو بلوچستان بھیجا جا رہا ہے ان میں کامونکی میں ایس ڈی پی او  تعینات اختر نواز،  مری میں ایس ڈی پی او  تعینات اویس علی خان،  کاہنہ لاہور میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تعینات  عبداللہ احسان،  سنٹرل پولیس آفس پنجاب مین تعیناتی کے منتظر رحمت اللہ اور خرم مہیسر شامل ہیں۔ 


 
 

مزیدخبریں