ملک اشرف :تحریک انصاف کا 21 ستمبر کو لاہور میں جلسے کےحوالے سےپی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی گرفتاریوں، سڑکوں کی بندش اور نظر بندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر فوری حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا جاری کرنے کی مسترد کردی ،
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے رہنماء امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر سماعت کی،ب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے ،درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جلسہ کی اجازت ملتی ہے یا نہیں ، یہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنوں کو نظربندی اور مقدمات میں گرفتار کریں گے ،
جسٹس فاروق حیدر نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مفروضوں پر کیسے آرڈر پاس ہوسکتا ہے، جب نظربندی یا مقدمہ ہمارے سامنے آئے گا تو دیکھیں گے ، آپ کے الزامات کی بابت رپورٹ طلب کرلیتے ہیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ۔