پی ٹی آئی کے رہنماوں کے گرد گھیرا تنگ، احکامات جاری 

20 Sep, 2024 | 04:31 PM

بسام سلطان: تحریک انصاف کے 5 مزید رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ۔
انجینئریاسر گیلانی سمیت 5 لوگوں کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے گئے۔ انجینئر یاسر گیلانی کے ساتھ  ملک افضل،فضل خان،عامر گیلانی اور فضل داد خان بھی  شامل ہیں 
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کو 30 دن کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا جائے۔پولیس اب تک 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں بھی لے چکی ہے
لاہور جلسے میں نقص امن کا خطرہ ہے اس لیے  رہنماوں  کو  30 دن کے لیے  نظر بند کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد  اپنی سوچ میں انتہا پسند ہیں اور  منفی  سوچ کے حامل  ہیں ۔ان کے کسی بھی فیصلے سے  شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں اور یہ قانون  کو ہاتھ میں بھی لے سکتے ہیں اس لیے ان کو نظر بند کیا جارہا ہے ۔ نظر بندی کے احکامات  ڈی سی  لاہور  موسی رضا کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں