عرفان ملک : ایس ایس پی محمدنوید نےبطورایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور اپنےعہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کیساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں ’ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘ کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ہفتہ وار کارکردگی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا، کوالٹی آف انویسٹی گیشن میری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی محمد نوید اس سے پہلے اے آئی جی فنانس پنجاب تعینات تھے ۔