ن لیگ کی تنظیم سازی کا معاملہ، ارکان صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کی عدم دلچسپی

20 Sep, 2024 | 03:12 PM

راودلشاد: مسلم لیگ (ن )کی شہر کے تمام صوبائی حلقوں میں تنظیم سازی کا معاملہ،ن لیگی ارکان صوبائی اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرزکی تنظیم سازی کے معاملے پر عدم دلچسپی کاانکشاف.

تفصیلات کےمطابق لاہور کے صوبائی حلقوں، یونین کونسلز اور وارڈز کی تنظیم سازی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا،ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایک بھی حلقے سے تنظیمی عہدوں کے لیے فہرست جمع نہیں ہوسکی،صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاگیا۔
صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نےیوم آزادی پر تنظیم سازی کا اعلان کیاتھا، ارکان صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو یونین کونسلز اور وارڈز لیول پر ازسر نو تنظیم سازی کا اعلان کیاگیا۔
درینہ لیگی کارکنوں کوتنظیمی عہدےدینےکیلئےفہرستیں سابق ڈپٹی میئرمیاں محمدطارق کوجمع کرانیکی ہدایت کی گئی،میاں محمد طارق کا کہنا تھا کہ تاحال کسی بھی حلقے سے تنظیم سازی کے لیے فہرست موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں