ویب ڈیسک : ملکوال بار ایسوسی ایشن کےصدر رضوان اللہ گوندل کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر کار کا ٹائر پھٹنےسے ہوا، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے گاڑی قابو سے باہر ہوگئی، جس کے بعد اپنی بائیں طرف ٹرک سے ٹکرا گئی۔
صدر بار اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ جارہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔