نو مئی مقدمات ،شاہ محمود قریشی اور دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 24 ستمبر تک ملتوی

20 Sep, 2024 | 01:28 PM

Ansa Awais

جمال الدین : نو مئی تھانہ شادمان نذر آتش اور عسکری ٹاور حملے کے مقدمات ،انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور دیگر کی ضمانتوں پر سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
 ایڈمن کورٹ کے جج کے تبادلہ کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر پیشرفت نہیں ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے سماعت ملتوی کی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید نے جیل سے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان کا موقف ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ابھی تک ان کیخلاف الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ انہیں ضمانت پر رہائی دی جائے ۔ 

مزیدخبریں