قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نےمحکمہ ہیلتھ اورمحکمہ انسانی حقوق کو فنڈز جاری کردیئے ، گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام کیلئے بھی گرانٹ کا اجراء ہوگیا۔
محکمہ خزانہ نے محکمہ ہیلتھ کے ویئر ہاؤس گورومانگٹ کی توسیع کیلئے چھ کروڑ ستر لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام کیلئے 137 ملین روپے جاری کئے ہیں ۔محکمہ خزانہ نے محکمہ انسانی حقوق کو ماڈل لوکیلیٹی فار مینارٹیز کیلئے 142اعشاریہ 8 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔