ویب ڈیسک: پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی سطح پر اعتراف کرلیا گیا ہے،بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک کو دو ہزار چوبیس میں اب تک دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا۔
بلوم برگ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہوا۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بیرونی فنڈ نے رواں سال آٹھ اعشاریہ سات کروڑ مالیت کے شیئر خریدے۔
بلوم برگ کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بیرونی خریداری اور معاشی اشاریوں کا رجحان مثبت رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس بلندی کی جانب جا رہا ہے۔