عابد چودھری: پی ٹی آئی کے21 ستمبر کے جلسے سے قبل پنجاب پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں، 42رہنماؤں و کارکنوں کو نظر بند کرانے کیلئے فہرست تیار، لاہور پولیس کی جانب سے نظربندی کیلئے فہرست تیار کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن،مہر واجد ،فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے،فہرست میں شامل افراد پر انتشار پھیلانے کا الزام لگایا گیا،متعلقہ افراد نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دیتے ہیں۔
متعلقہ افراد کی وجہ سے لاء اینڈ آڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،متعلقہ افراد کے 90یوم کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔