جمال الدین : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت ، آمنہ عروج کے شریک ملزم ممنون حیدر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نےمدعی مقدمہ خلیل الرحمان کو اپنا وکیل پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر خلیل الرحمان قمر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے23 ستمبر کیلئےخلیل الرحمان قمرکو اپنا وکیل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نےمقدمہ کے ریکارڈ کیلئے پراسیکیوشن کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔ آمنہ عروج اور ممنون حیدر سمیت دیگر پر خلیل الرحمان قمر کے اغواء کا الزام ہے۔ملزم ممنون حیدرنےجیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج ،شریک ملزم حسن شاہ اوررفیق عرف فیکی سمیت دیگر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت
20 Sep, 2024 | 12:41 PM