جمال الدین : انسداد دہشتگردی عدالت نے دس سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس پر سماعت بغیر کارروائی 27 ستمبر تک ملتوی کردی، پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل بیرون ملک ہونے کے باعث گواہان پر جرح کیلئے پیش نہیں ہوئے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پراسکیوشن کے گواہان شہادت قلمبند کرانے کیلئے پیش ہوئے، مگر پاکستان عوامی تحریک کے سینئر وکیل سید مخدوم مجید حسین شاہ کے پیش نہ ہونے سے کارروائی نہیں ہو سکی ۔عدالت کو بتایا گیا کہ وکیل بیرون ملک گئے ہوئے ہیں۔ عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ شہادت کیلئے طلب کر لیا ۔عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ کو جرح کیلئےپابندکیاگیا۔ اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 106 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے۔