(ویب ڈیسک)جہاں روکا گیا، وہیں جلسہ ہوگا،پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسہ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ۔
لاہور جلسہ کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا ، تحریک انصاف نے کل لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تحریک انصاف نے جلسہ سے متعلق حکمت عملی بنا لی، ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ مختلف شہروں سے آنیوالے قافلوں کو جہاں روکا گیا، وہیں جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی کی کارکنوں کو پولیس کے سامنے پرامن رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو ساونڈ سسٹم اور لائٹنگ سسٹم ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کا اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا،اجلاس کی صدارت سلمان اکرم راجہ نے زوم میٹنگ سے کی،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے کل ہر صورت لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تحریک انصاف نے جلسہ سے متعلق حکمت عملی بھی بنالی ہے،اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اج لاہور ہائیکورٹ سے جلسے کی اجازت مل جائے گی۔
ضرورپڑھیں: جلسہ لاہور میں کارکن خیبرپختونخوا کے،پی ٹی آئی جلسہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
مینار پاکستان کے بجائے شہر سے باہر اجازت ملنے کی صورت میں بھی حکمت عملی بنا لی گئی،مینار پاکستان میں جلسہ کا سٹیج، کنٹینر نہ لگانے دیا گیا تو موبائل جلسہ کیا جائے گا۔