قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس اور جیلوں کو ڈینگی الرٹ جاری کر دیا ہے،سیکرٹری داخلہ نے فوری ڈینگی اقدامات پر رپورٹ مانگ لی ۔
محکمہ داخلہ نے پولیس اور جیلوں کو ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پے رولز، مانیٹرنگ، ٹیوٹاکو اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح فرانزک سائنس ایجنسی کو بھی ڈینگی اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نےمذکورہ محکموں سے محکمہ ہیلتھ کی ڈینگی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام مذکورہ محکموں کے حکام کو ڈینگی مچھر کی افزائس روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا پولیس اور جیلوں کو ڈینگی الرٹ جاری
20 Sep, 2024 | 12:35 PM