ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقی ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ جنوبی افریقی ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کل صبح لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوگی۔

ملتان میں جاری آخری ٹی20 میچ کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچیں گی تاہم قومی ٹیم کے پلئیرز 2 دن گھر گزارنے کے بعد اتوار کی شام لاہور میں دوبارہ جمع ہوں گی جہاں اگلے روز ان کی دبئی کیلئے فلائٹ طے ہے۔

قومی ٹیم کی ارکان دو دن آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 3 اکتوبر سے شارجہ اور دبئی میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز سری لنکا کے خلاف میچ سےکرے گی۔پاکستان کے گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جبکہ پاکستان اور جنوبی افریقہ نے ایک ایک میچز میں فتح سمیٹی ہے۔

  
 
 

Ansa Awais

Content Writer