(قیصر کھوکھر)پنجاب میں ڈینگی کے حملے تیز ہونے پر صوبائی حکومت حرکت میں آگئی۔ سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد کوانسدادی اقدامات کا جائزہ لینے راولپنڈی روانہ کر دیا گیا۔
پنجاب میں ڈینگی کے حملوں میں شدت آنے پر پنجاب حکومت نے بھی انسدادی اقدامات تیز کر دیئے ہیں، سیکرٹری بلدیات راولپنڈی میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات چیک کریں گے۔
سیکرٹری بلدیات شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کریں گے۔ یاد رہے کہ پنجاب بھر میں راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز زیادہ سامنے آنے پر چیف سیکرٹری نے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ نے پولیس اور جیلوں کو ڈینگی الرٹ جاری کرتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو، پے رولز، مانیٹرنگ، ٹیوٹاکو اقدامات کی ہدایت کر دی۔
محکمہ داخلہ نے محکمہ ہیلتھ کی ڈینگی گائیڈ لائن پر عمل کی رپورٹ مانگ لی، اس حوالے سے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھی ڈینگی اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا۔محکمہ داخلہ نے ڈینگی مچھر کی افزائس روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلہ تمام متعلقہ افسران اور محکموں کو جاری کر کر دیا۔