ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوم سیکرٹری پنجاب کا قیدیوں کوتعلیم پر ریلیف نہ دینے پرجیل حکام کو نوٹس

ہوم سیکرٹری پنجاب کا قیدیوں کوتعلیم پر ریلیف نہ دینے پرجیل حکام کو نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : ہوم سیکرٹری پنجاب نے قیدیوں کوتعلیم پر ریلیف نہ دینے پرجیل حکام کو نوٹس جاری کردیا ۔دو ماہ تک ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کی میٹنگ نہ بلانے پر جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام کو اظہار برہمی کا نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ قید کے دوران تعلیم مکمل کرنیوالے اسیران کی بروقت رہائی کیلئے ایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہونا لازم ہے۔

 سیکرٹری داخلہ نے ڈی آئی جی پریزن انسپکشن، اے آئی جی پریزن جوڈیشل، اے آئی جی پریزن ایس اینڈ ڈی کیلئے اظہار برہمی کیا ہے۔ متعلقہ افسران نے2 ماہ سے ایجوکیشن ریمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد نہیں کیا۔ افسران کی غفلت کے باعث تعلیم مکمل کرنیوالے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہوئی۔ قید کے دوران میٹرک، انٹر، بی اے یا ایم اے کرنیوالے اسیران کو 6 ماہ سے 10 ماہ سزا کی معافی ملتی ہے۔ دوران قید ترجمہ و حفظ القرآن مکمل کرنیوالے اسیران کو 6 ماہ سے 2 سال سزا کی معافی ملتی ہے۔ الیکٹریشن، موٹر بائینڈنگ، بیوٹیشن جیسے ٹیکنیکل کورسز کرنیوالے اسیران کو 1 ماہ تک سزا کی معافی ملتی ہے۔ گزشتہ 5 سالوں میں 6 ہزار سے زائد قیدیوں کو تعلیم مکمل کرنے جیل سے رہائی ملی۔

Ansa Awais

Content Writer