ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فرسٹ ٹرم امتحان لینے میں ناکام

20 Sep, 2024 | 11:40 AM

Ansa Awais

جنید ریاض : پیک کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فرسٹ ٹرم امتحان لینے میں ناکام،چالیس فیصد سےزائد سکولوں میں سوالیہ پیپر کے مطابق امتحان نہ ہوسکا،،سکول سربراہان فنڈز نہ ہونےپربلیک بورڈپر پیپر لکھ کرامتحان لینے پرمجبورہیں۔
 بیشتر سکولوں نے بروقت آئٹم بنک سے پیپرز ڈاون لوڈ ہی نہ کیے۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپرز کی فوٹو کاپیوں پر فی سکول ایک لاکھ روپے تک کا بجٹ درکار ہے۔ سکول سربراہان کا مزید کہنا تھا کہ نان سیلری بجٹ اورپیک کی جانب سے فنڈز تاحال فراہم نہیں کیےگئے۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ انسپکشن ٹیمیں امتحانات کو مانیٹر کر رہی ہیں۔ پیک کے سوالیہ پیپرز پر کیو آر کوڈ درج ہے۔ سوالات بلیک بورڈ پر لکھ کر پرچہ حل کروانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں