شاہد سپرا: لیسکومیں اووربلنگ کیخلاف ہونیوالےکریک ڈاؤن کےمعاملےپراہم پیشرفت سامنے آگئی، اووربلنگ کے دوران بلوں میں کریڈٹ اور ڈیبٹ ایڈجسٹمنٹس کا آڈٹ کروانےکافیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بورڈآف ڈائریکٹرزنےخسارےکےذمہ داروں کاتعین کرنےکیلئےآڈٹ کافیصلہ کیا،کمپنی کےبورڈآف ڈائریکٹرزکاکریڈٹ و ڈیبٹ ایڈجسٹمنٹس کاآڈٹ کروانےکافیصلہ کیا،لیسکونےاووربلنگ کیخلاف مہم کےدوران 90کروڑ یونٹس پر بلوں میں کریڈٹ دیا۔
کریڈٹ ایڈجسٹمنٹس فیڈ ہونے سے لیسکو کے لائن لاسز میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا،لائن لاسز بڑھنے سے لیسکو کو اربوں روپے کا خسارا برداشت کرنا پڑا۔