جنید ریاض : چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ٹیوٹا کے مابین ایم او یو پر دستخط،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ساجد کھوکھر نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
ایم او یو کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کو ٹیوٹا فنی تربیت فراہم کرے گا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ ایم او یو کے تحت بچوں کو مختلف فنی کورسز کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔فنی کورسز کی تکمیل کے بعد کامیاب ہونیوالے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید بتایا کہ فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد کامیاب ہونیوالےبچوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے رہائش پذیر بچوں کو تعلیم کیساتھ ہنر سکھانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔اس موقع پر چئیرمین ٹیوٹا کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف شعبوں کا دودہ کروایا گیا۔