طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل ، گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات

20 Sep, 2024 | 11:33 AM

Ansa Awais

عابد چودھری : طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تحقیقات میں گرفتار شوٹر اظہر اور الیاس کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔
 آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق گرفتار شوٹرز نے چار مرتبہ جاوید بٹ کی برانتھڈ روڈ پر بھی ریکی کی۔جاوید بٹ کو شوٹرز نے شاہ عالم چوک میں ٹارگٹ کرنے کا پلان بنایا۔ شوٹرز اسلحہ لے کر جاوید بٹ کی دوگھنٹے طاق میں بیٹھے رہے۔ جاوید بٹ اس دن کسی وجہ سے معمول سے پہلے وہاں سے نکل گئے۔ریکی کرنے والا ملزم افضل مفرور ملزم عارف کا قریبی عزیز ہے۔ 
 

مزیدخبریں