(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کہتی ہیں کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو جلد سزا سنانی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کو عوام نے بچانا ہے، یہ ہمیں کبھی بھی ملٹری کورٹ میں لے جائیں گے، ہمارے بہت سے لوگ ملٹری جیل میں ہیں، ہمارا بھانجا بھی ملٹری جیل میں ہے،کسی کو معلوم نہیں کہ ان کو کب اور کتنی سزا ہو جائے گی، اب یہ قانون لانا چاہتے ہیں کسی کو بھی اٹھا کر لے جائیں۔
علیمہ خان نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ سننے میں آرہا ہے بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنے کی کوشش ہے، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے جیل میں رکھیں۔