(عامر شہزاد ) لاہور جلسے کے لیے قافلے خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے روانہ ہونگے، ہر رکن اسمبلی کو پانچ سو کارکنوں لانے کا ہدف دےدیا گیا، قافلے کے ساتھ ہیوی مشینری کو بھی لایا جائے گا۔
پشاور لاہور جلسہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کل مختلف ریجن کے رہنماؤں سے ملاقات کی،پشاور ریجن، ہزارہ ریجن، ساؤتھ ریجن، ملاکنڈ ریجن سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کی،ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا سے تمام قافلے صوابی انٹرچینج موٹروے پر جمع ہونگے۔
ہر رکن اسمبلی کو خیبرپختونخوا کے ہر حلقے سے پانچ سو کارکن لانے ہدف دیا گیا، اس حوالے سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنے علاقوں میں آج لوگوں کو اپنا پیغام پہنچائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا سے جلوس کی سربراہی وزیراعلیٰ ًخیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور خود کرینگے،پشاور رکاوٹیں دور کرنے کے لیے قافلوں کے ساتھ ہیوی مشینری بھی ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے تمام قافلے صبح 9بجے صوابی پہنچیں گے،صوابی کے بعد قافلے ہکلہ انٹر چینج پہنچیں گے، ہکلہ انٹر چینج سے روالپنڈی، اور اسلام کے قافلے کو ملایا جائے گا۔
خیبر پختونخوا:لاہور جلسے کے لئے ہر رکن اسمبلی کو پانچ سو کارکن لانے کا ہدف دیدیا گیا
20 Sep, 2024 | 10:16 AM