ویب ڈیسک: اکثر بڑے شاپنگ مالز میں برقی سیڑھیاں نصب کئے جاتے ہیں تاکہ لوگ اوپر کی منزل پر جانے کے لئے انہیں استعمال کرتے آسانی سے اپنی مطلوبہ جگہ پہنچ جائیں مگر برقی سیڑھیوں پر سوار ہونا خطرے سے خالی بھی نہیں ہے، کیو نکہ پہلی بار اس پر سوار ہونے والا اپنا توازن کھو بیٹھتا ہے جیسا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے تقریباً وہ ممالک جہاں بڑے شاپنگ مالز، ہوٹلز بنے ہوئے ہیں وہاں لفٹ یا برقی سیڑھیوں کو نصب کیا گیا ہے کیونکہ بلند و بالا عمارت پر دوسری سڑھیوں کے ذریعے جانا مشکل اور وقت کا ضیاع ہے لہذا لوگ لفٹ یا برقی سیڑھیوں کو ترجیح دیتے ہیں، برقی سیڑھیوں پر جانے والوں کو محتاط رہنا پڑتا ہے کیونکہ لفٹ کی طرح یہ بند نہیں ہوتیں، کبھی کبھار سوار ہونے والے اپنا توازن بھی کھو بیٹھتے ہیں جو کہ کسی حادثے کا باعث بنتے ہیں، ایسا ہی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہوا جہاں خواتین برقی سیڑھیوں پر سوار ہوتےناخوشگوار حادثے کا شکار ہوگئیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے کسی ریلوے اسٹیشن کی لگ رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین دوسرے پلیٹ فارم پر جانے کے لئے تقریباً 2 سال کے بچے کے ساتھ برقی سیڑھیوں پر سوار ہونے کی کوشش کررہی ہیں ، بچے کو سوار کرنے کے بعد فوراً وہ جیسے ہی خود برقی سیڑھیوں پر سوار ہوئیں تو سیڑھیوں کے درمیان پاوں نہ رکھنے کی وجہ سے ان کا توازن بگڑ گیا اور بچے سمیت دونوں کی قلابازیاں لگ گئیں۔