رواں ہفتے لاہور میں بارش ہوگی یا نہیں؟ اہم پیشگوئی

20 Sep, 2024 | 08:53 AM

اقصی سجاد:سورج کی تیز کرنوں سے گرمی کی شدت بڑھنے لگی،شہر کا موسم گرم اور خشک ،ہوائیں ساکن ہونے سے حبس بڑھنے لگی، رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری تک جانےکاامکان ہے، رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 152ریکارڈ کی گئی، عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور چوتھے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں