سٹی42: اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل پر فوری حملوں کے لیے تیار تھے۔ اسرائیل کی فوج IDF کا ک دعویٰ ہے کہ جمعرات کی شب فضائی حملوں میں تباہ کئے جانے والے راکٹ لانچروں میں مجموعی طور پر تقریباً 1000 لانچ بیرل شامل تھے۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان مین حزب اللہ کی تنصیبات پر ہوائی حملے جمعرات کی سہ پہر شروع ہوئے اور اب تک ہوائی حملوں کے دور ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "آئی ڈی ایف حزب اللہ کی صلاحیتوں اور فوجی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے" اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا جو اسرائیل پر فوری حملوں کے لیے تیار تھے۔